• ٱلْأَحَد 8 ربیع الثانی 1448 هـ
About Us

دارالافتاء جامعۃ دارالفقہ کراتشی

روز مرہ شرعی و فقہی مسائل پر رہنمائی کا آن لائن پلیٹ فارم

فتاویٰ یسئلونک - دار الافتاء
دارالافتاء، جامعہ دارالفقہ کراتشی

تعارف

دارالافتاء جامعہ دارالفقہ کراتشی پاکستان میں قائم ایک ایسا ادارہ ہے جو عرصہ پندرہ سال سے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون پاکستان بھی مقیم مسلمانوں کے روز مرہ فقہی اور دیگر شرعی مسائل میں رہنمائی فراہم کررہا ہے۔ الحمد للہ! یہاں تمام خدمات خالصتاً فی سبیل اللہ فراہم کی جاتی ہیں ، اس مقصد کےلیے ایسے معتبر و مستند مفتیان کرام اور اہل علم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو دینی علوم میں مہارت کے ساتھ ساتھ عصری و دنیاوی علوم اور جدید مسائل سے بھی واقفیت اور کامل دسترس رکھتے ہیں۔ ان کے ساتھ تربیت یافتہ، مستعد اور ذمہ دار معاون عملہ بھی شرعی سوالات کی وصولی ،ترتیب اور دیگر متعلقہ انتظامی امور میں اپنی خدمات انجام دیتا ہے۔

مفتیانِ کرام و اراکینِ دارالافتاء

مستند و معتبر اہلِ افتاء کی سرپرستی و رہنمائی

رئیس دار الافتاء

حضرت مولانا مفتی احسان اللہ شائق صاحب

دامت برکاتہم العالیہ

ناظم دارالافتاء

ڈاکٹر مفتی اویس پاشا قرنی صاحب

دامت برکاتہم العالیہ

فاضل و متخصص جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی

مفتی وسیم احمد صاحب

مدظلہ

فاضل جامعہ دارالعلوم کراچی

مفتی محمد شعیب صاحب

مدظلہ

فاضل جامعہ دارالفقہ کراچی

مولانا ابرار حسین صاحب

مدظلہ

0+ سال سے آن لائن خدمات
0+ ویب سائٹ پر دستیاب مسائل
0+ دارالافتاء سے مستفید ہونے والے افراد
0+ سوالات کے جوابات

نمایاں خدمات

شریعتِ اسلامیہ کی روشنی میں فراہم کی جانے والی نمایاں خدمات

01

وائس نوٹ سوالات

بصورت وائس نوٹ بھی سوالات کی وصولی اور بعد ازاں تحریری صورت میں منتقلی

02

تحقیقی جوابات

کم و بیش بیس ہزار سوالات کے تحریری، زبانی، تحقیقی اور قانونی حیثیت کے حامل جوابات

03

ہفتہ وار شمارے

تین سو سے زائد ہفتہ وار شمارہ جات کی بصورت سافٹ کاپی اشاعت

04

سوشل میڈیا

مختلف موقعوں کی مناسبت سے شرعی رہنمائی پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹوں کی اشاعت

05

حج و عمرہ رہنمائی

فریضہ حج کی ادائیگی کے سفر پر موجود احباب کی مستقل رہنمائی کے لیے واٹس ایپ گروپس کا قیام

06

تربیتی نشستیں

مختلف عمومی فقہی موضوعات پر تربیتی نشستوں کا اہتمام

07

ویب سائٹ بعنوان یسئلونک

ویب سائٹ پر مختلف النوع عمومی مسائل کے جوابات کی اشاعت
https://yasalunak.com

08

شریعہ کنسلٹنسی

مختلف کاروباری معاملات و ادارہ جاتی امور میں شرعی رہنمائی اور مستند شریعہ کنسلٹنسی کی سہولت

09

سمت قبلہ کا تعین

جدید ذرائع کی مدد سے مختلف مقامات پر درست سمت قبلہ کے تعین کی سہولت

10

دارالصلح

باہمی تنازعات و اختلافات کے حل کےلیے صلح و ثالثی کا اہتمام

11

تخصص فی الفقہ الاسلامی

درس نظامی سے فارغ التحصیل طلبہ کےلیے مستند و ماہر مفتیان کرام کی زیر نگرانی فقہ اسلامی اور فتوی نویسی کی اختصاصی تعلیم اور مشق

12

تخصص فی التفسیر

درس نظامی سے فارغ التحصیل طلبہ کےلیے تفسیر قرآن و علوم قرآن میں اختصاصی تعلیم کا اہتمام

13

زکوٰہ کیلکولیشن

نصاب اور موجودہ اموال کے مطابق زکوٰہ کی درست مقدار معلوم کرنے کےلیے آسان رہنمائی

14

تخریجِ اوقاتِ صلاۃ

ہر علاقے کے لیے دائمی نقشۂ اوقاتِ صلاۃ کی تیاری

سوال کی وصولی سے جواب کی تیاری، تصحیح، مراجعت اورترسیل تک کے مراحل

ادارے کو موصول ہونے والا ہر سوال تحقیق، تصحیح و مراجعت کے مختلف مراحل سے گزر کر حتمی تصدیق تک پہنچتا ہے، بعد ازاں سائل کو ارسال کیا جاتا ہے۔

01

سائل اور سوال

سائل سے بذریعہ واٹس ایپ، ای میل، ویب سائٹ یا بالمشافہہ سوال کی وصولی

02

وصولی

حسبِ ضرورت سوال کوتحریر کرنے میں معاون شعبہ کی جانب سے سائل کو معاونت کی فراہمی

03

ترجمہ

کسی دوسری زبان میں سوال موصول ہونے کی صورت سوال کا اردو میں ترجمہ

04

جائزہ و تعین

سوال کا ابتدائی جائزہ لینے کے بعد مجیب کا تعین

05

مجیب

تحقیق کے بعد ابتدائی جواب کی تیاری

10

ویب سائٹ پر اشاعت

عمومی نوعیت کے مسائل کی ویب سائٹ پر اشاعت

09

برائے ارسال

حتمی تصدیق کے بعد سائل کو بذریعہ ای میل، واٹس ایپ یا بذریعہ ڈاک ترسیل

08

رئیس شعبہ

حتمی تصحیح اورتصدیق

07

مفتی

تصحیح ثانی

06

معین مفتی

تصحیح اورنظرِ ثانی

ایک نظر میں

گزشتہ پندرہ سالوں کی خدمات کا جائزہ

2012

آغاز

بذریعہ ای میل تحریری سوالات کی وصولی و ترسیل کا آغاز

2016

توسیعِ خدمات

ای میل کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کے ذریعے بھی بصورت وائس نوٹ سوالات کی وصولی کا آغاز

2018

حج و عمرہ رہنمائی

عازمینِ حج و عمرہ کے لیے مستقل شرعی رہنمائی

2020

ویب سائٹ بعنوان یسئلونک کا اجراء

عمومی نوعیت کے حامل فتاویٰ جات کی یسئلونک کے عنوان سے ویب سائٹ پر اشاعت

2021

سوشل میڈیا

سال بھر کے خصوصی مواقع پرمتعلقہ فتاویٰ جات کی سوشل میڈیا پر ہفتہ وار اشاعت

2022

فتاویٰ مینجمنٹ سسٹم ایپلیکیشن

سوالات کی وصولی سے جوابات کی تیاری، تصحیح و تصویب تک مفتیانِ کرام و معاون عملہ کے لیے فتاویٰ مینیجمنٹ سسٹم کی تنفیذ

2023

التخصص فی الفقہ الاسلامی کا آغاز

ادارے کے تحت یک سالہ ”التخصص فی الفقہ الاسلامی“ کا آغاز

2024

شریعہ کنسلٹنسی

کاروباری معاملات کو شریعت کے مطابق ڈھالنے کے لیے شریعہ کنسلٹنسی سروس کا آغاز

2026

حالیہ جائزہ

...

موضوعات

مختلف عمومی فقہی موضوعات پرموجود فتاویٰ جات تک براہِ راست رسائی

عقائد و ایمانیات
علوم القرآن
علوم الحدیث
عبادات
معاملات
نکاح و طلاق
وصیت و میراث
مغربی افکار و نظریات
میڈیا اور ٹیکنالوجی
تصوف و احسان
حظر و اباحت (جائز و ناجائز)
ہبہ، ہدایا و تحائف
اوقاف
علاماتِ قیامت
متفرق

ہفتہ وار شمارے کے لئے سبسکرائب کریں