1 |
میں ایک کیمرج اسکول میں پڑھاتی ہوں، جہاں صفائی کرنے والے ملازمین عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ دسمبر کے مہینے میں اسکول میں تمام اساتذہ سے کچھ رقم اکٹھی کی جاتی ہے اور ان عیسائی ملازمین کو دی جاتی ہے تاکہ وہ کرسمس منانے کے لیے ان پیسوں کو استعمال کر سکیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس مقصد کے لیے ان کو پیسے دینا جائز ہے؟ رہنمائی فرمادیں۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا |
|
|
|
|
2 |
سوال یہ ہے کہ اگر کوئی عمل سنن عادیہ میں سے ہو، لیکن اس میں نبی کریم ﷺ کی جانب سے کوئی تلقین یا حکم آجائے تو کیا وہ سنن ہدیٰ میں منتقل ہوجائے گا؟اسی طرح مسواک کرنا سنن عادیہ میں سے ہے یا سنن ہدیٰ میں سے؟ |
|
|
|
|
3 |
حضرت مفتی صاحب! قبر کی نشانی کے لیے کتبے لگانا جائز ہے؟ |
|
|
|
|
4 |
درج ذيل باتوں میں کتنی کیا صداقت ہے.... 1. بیوہ عدت کے دوران صرف سفید سکارف (سر ڈھانپنے کا کپڑا) استعمال کرسکتی ہے، 2. دوران عدت شیمپو سے بال نہیں دھوسکتی. 3. کنگھی نہیں کرسکتی۔ کیا یہ باتیں درست ہیں؟ |
|
|
|
|
5 |
درج ذیل بات کی شرعی حیثیت بتادیں کہ کیا یہ درست ہے؟ ماہِ صفر کا آغاز ہوچکا ہے، آپﷺ نے فرمایا کہ صفر میں زیادہ تر مصائب اور پریشانیاں نازل ہوتی ہیں۔ لہذا حفاظت کے لیے ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یا باسط یا حفیظ پڑھیں۔ |
|
|
|
|
6 |
دین اسلام میں جہیز کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ شادی میں جہیز لینا یا دینا کیسا ہے؟ اگر لڑکے والے جہیز نہ لینا چاہیں، جبکہ لڑکی والوں کا اصرار ہو کہ انہوں نے جہیز دینا ہے، ایسی صورتحال میں لڑکے والوں کو کیا کرنا چاہیے؟ |
|
|
|
|